Wednesday, May 1, 2024

سعودی صحافی کے قتل کا معمہ ، امریکی وزیر خارجہ کی سعودی شاہ سے ملاقات

سعودی صحافی کے قتل کا معمہ ، امریکی وزیر خارجہ کی سعودی شاہ سے ملاقات
October 16, 2018
ریاض ( 92 نیوز( جمال خشوگی کے قتل کےمعمے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی سعودی صحافی جمال خشوگی کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا،  دو ہفتے گزر گئے معمہ حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ سعودی عرب پر جمال خشوگی کے حوالے سے دباؤ بڑھنے لگا، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو ریاض پہنچ چکے ہیں جہاں انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے ۔ دوسری جانب  استنبول میں ترکی کی تحقیقاتی ٹیم نے سعودی قونصل خانے کا دورہ کیا ہے ، جہاں 9 گھنٹوں تک انھوں نےعمارت کی تلاشی لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض جگہوں پر تازہ پینٹ کیا گیا ہے  جو ممکنہ طور پر جائے قتل ہوسکتی ہے   ۔ جمال خشوگی دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے گئے تھے جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئے تھے۔