Friday, April 26, 2024

سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے الزام میں گرفتار سعودی شہری رہا

سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے الزام میں گرفتار سعودی شہری رہا
December 9, 2021 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے الزام میں گرفتار سعودی شہری رہا کر دیا گیا۔

فرانسیسی پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق سعودی شہری کا قتل سے کوئی تعلق نہیں۔ غلط فہمی پر پیرس میں حراست میں لیا گیا تھا۔

سعودی سفارت خانے نے خالد العتیبی کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا جمال خشوگی کیس میں مملکت کی عدلیہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کر چکی ہے۔