Friday, May 17, 2024

  سعودی شہزادے ولید بن طلال کا اپنی ساری رقم عطیہ کرنے کا اعلان

   سعودی شہزادے ولید بن طلال کا اپنی ساری رقم عطیہ کرنے کا اعلان
July 2, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی شہزادے ولیدبن طلال نے بتیس ارب ڈالر  کی خطیر رقم عطیہ کرکے سب سے زیادہ رقم خیرات کرنے کااعزازحاصل کرلیا۔ شہزادہ ولید بن طلال کی دولت کا تخمینہ بتیس ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو تقریباً بتیس  سو ارب روپے بنتے ہیں۔ ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران شہزادہ ولید نے اعلان کیا کہ وہ اپنی تمام دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ فلاحی کام سرحدوں سے بالاتر  ہوکر پوری انسانیت کے لیےکئے جائینگے۔ ان کی سربراہی میں بورڈ آف ٹرسٹیز قائم کیا جائے گا، جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اُن کی موت کے بعد یہ دولت فلاحی منصوبوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شہزادہ الولید بن طلال کی عمر  ساٹھ سال ہے وہ بااثر بزنس مین اور سرمایہ کار ہیں۔ شہزاد ولید کنگ ڈم ہولڈنگ کمپنی کے بانی، سی ای او اور  پچانوے فیصد حصص کے مالک ہیں  اس کے علاوہ وہ سٹی گروپ کے بھی سب سے بڑے انفرادی شیئر ہولڈر اور ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس کے دوسرے سب سے بڑے ووٹنگ شیئر ہولڈر ہیں۔