Saturday, April 27, 2024

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی مصری صدر سے ملاقات

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی مصری صدر سے ملاقات
November 27, 2018
قاہرہ ( 92 نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  مصر کےصدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات  کی اور باہمی تعلقات کی مضبوطی  اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں  مصر پہنچے جہاں صدر عبدالفتح السیسی نے اُن کا استقبال کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تعلقات  کی مضبوطی اور خطے میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان مصر میں ایک روز  قیام کے بعد تیونس جائیں گے جبکہ   ارجنٹینا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔