Friday, March 29, 2024

سعودی شہزادہ متعب بن عبد اللہ نے ایک ارب ڈالر دے کر رہائی پا لی

سعودی شہزادہ متعب بن عبد اللہ نے ایک ارب ڈالر دے کر رہائی پا لی
November 29, 2017

ریاض (92 نیوز) ایک ارب ڈالر واپس کرنے کا سمجھوتہ طے پانے پر سعودی شہزادہ متعب بن عبد اللہ کو رہا کر دیا گیا۔
نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ متعب بن عبد اللہ کو کرپشن الزامات پرحراست میں لیا گیا تھا۔ کرپشن الزامات میں گرفتار مزید 3 شخصیات نے بھی رہائی کیلئے رقم واپس کرنے کا سمجھوتہ کر لیا ہے۔ تینوں افراد کے نام ظاہر نہیں کئے گئے۔