Wednesday, April 24, 2024

سعودی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے
July 29, 2019
ریاض  ( 92 نیوز) سعودی عرب کے شہزادہ  بندر بن عبدالعزیز 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، مرحوم کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی۔ سعودی عرب کے  شہزادہ  بندر بن عبدالعزیزطویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں وفات پاگئے ۔۔مرحوم کی نماز جنازہ  آج  مسجد الحرام میں بعد نماز عشا  ادا کی جائیگی ۔ شہزادہ بندر بن عبدالعزیز  فرمانروا شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے بڑے بھائی تھے  ، وہ1923میں پیدا ہوئے اور پوری زندگی کوئی عہدہ نہیں رکھا۔ مرحوم کے  تین صاحبزادے اہم عہدوں پر فائض ہیں  ،شہزادہ فیصل بن بندر ریاض کے گورنر،شہزادہ عبداللہ بن بندر نیشنل گارڈ کے سربراہ جبکہ شہزادہ خالد بن بندر  سعودی فرمانروا کے مشیر ہیں ۔