Tuesday, April 23, 2024

سعودی شہر الاحساء نے غلاف کعبہ کی 8بار تیاری کا شرف حاصل کرلیا

سعودی شہر الاحساء نے غلاف کعبہ کی 8بار تیاری کا شرف حاصل کرلیا
August 6, 2019
الاحساء ( ویب ڈیسک ) سعودی شہر الاحساء اب تک 8 مرتبہ خانہ کعبہ کا غلاف  تیار کرنے کا شرف حاصل کر چکا ہے ، یہاں پر غلاف کعبہ سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز کے دور میں تیار کیا گیا۔ سنہ 1343ھ میں غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل الاحساء کے بجائے   مکہ منتقل کردیا گیا۔ نو  ذی الحج کو امسال بھی خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سعود یونیورسٹی میں شعبہ آثار قدیمہ کے محقق فہد الحسین نے کہا کہ امام سعود الکبیر وہ پہلے سعودی شہزادے ہیں جنہوں نے 1219ھ میں حجاز مقدس میں داخل ہونے کے بعد غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل میں حصہ لیا۔ اس سے قبل غلاف کعبہ کا کپڑا مصر سے منگوایا جاتا ، شہزادہ امام سعود الکبیر نے مختلف ممالک سے مشورے کے بعد الاحساء میں کپڑا سازی کے ماہرین کو جمع کرکے ان سے غلاف کعبہ کی تیاری کا کام شروع کرایا۔ غلاف کعبہ کی تیاری کے بعد الاحساء سے مکہ معظمہ تک آنے جانے میں 80 دن لگ جاتے ۔ غلاف کو اونٹوں پر لاد کر لایا جاتا۔