Friday, May 10, 2024

سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا میر ظفراللہ جمالی کی وفات پر اظہار افسوس

سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا میر ظفراللہ جمالی کی وفات پر اظہار افسوس
December 7, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی حکمران شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے میر ظفراللہ جمالی کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

سعودی حکمران شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کے انتقال پرافسوس ہوا۔ اللہ پاک میر ظفراللہ جمالی کے درجات بلند کرے۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی میرظفراللہ جمالی کےانتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم مرحوم کی مغفرت کیلئے دُعا گو ہیں۔

سعودی قیادت کی جانب سے صدر پاکستان عارف علوی کے ساتھ اظہارِ تعزیت کا مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔