Wednesday, April 24, 2024

سعودی سکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ دہشتگرد ہلاک کر دیے ‏

سعودی سکیورٹی فورسز نے دو مشتبہ دہشتگرد ہلاک کر دیے ‏
April 8, 2019

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں سکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب مشتبہ دہشت گرد ہلاک کر دئیے اور دو کو گرفتار کر لیا۔

سعودی  میڈیا کے مطابق چاروں دہشتگردوں نے صوبہ  القطیف میں واقع ابو حدریہ کے نزدیک ایک چیک پوائنٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے دھاوا بول دیا ۔

سعودی  فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگرد ہلاک کر دئیے اور  دو کو گرفتار کرلیا،جھڑپ کے دوران دو اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے ۔

رپورٹ کے مطابق  چاروں دہشتگرد  ملک سے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ان میں سے تین کے نام سعودی عرب کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھے۔