Saturday, May 11, 2024

سعودی سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، امیر البحر ایڈمرل امجد نیازی سے ملاقات

سعودی سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، امیر البحر ایڈمرل امجد نیازی سے ملاقات
January 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورت حال اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔