Friday, May 17, 2024

سعودی عرب میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا

سعودی عرب میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا
April 30, 2019

ریاض ( 92 نیوز)  سعودی عرب میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا ، دارالحکومت ریاض کے علاوہ دیگر شہروں میں بارش کے علاوہ ژالہ باری سے صحراؤں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

سعودی عرب  میں بادل خوب گرجے برسے  جبکہ  ژالہ باری کے باعث صحراؤں نے سفید چادر اوڑھ لی ۔

سعودی  دارالحکومت ریاض  سمیت حائل،تبوک،الاحسا  القصیم سمیت مختلف شہروں میں  بارش سے نظام  زندگی شدید متاثر ہوا، شہروں کی اہم شاہراہیں پانی سے بھر گئیں جس سے ٹریفک کے مسائل دیکھنے میں  آئے ۔

 موسلادھار بارش کے باعث سعودی  صحرائی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے بعد  سول ڈیفنس نے ملکی و غیر ملکیوں کو صحرائی وادیوں میں جانے سے منع کردیا ہے ۔