Friday, May 3, 2024

سعودی خواتین کیلئے تاریخی لمحہ ، اٹھائس سال بعد ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی

سعودی خواتین کیلئے تاریخی لمحہ ، اٹھائس سال بعد ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی
June 24, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی خواتین کیلئے تاریخی لمحہ آ گیا۔ اٹھائس سال بعد آج سے ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی ۔ سعودی عرب کی سڑکوں پر حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔ رات بارہ بجتے ہی دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں میں سیکڑوں خواتین کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھیں ، انجن آن کیا اور ایک روشن مستقبل کی جانب  سفر کیا۔ خواتین کے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ اس بات کی گواہی دے رہی تھی انہیں اس لمحے کا کتنی بے چینی سے انتظار تھا۔ دوسری جانب سعودی شہزادہ  ولید بن طلال کی صاحبزادی  ریم بن طلال نے بھی گاڑی چلائی۔ اس موقع پر ولید بن طلال اُن کا حوصلہ بڑھاتے رہے ۔ ریم بن طلال گاڑی چلانے والی پہلی سعودی شہزادی ہیں ۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گزشتہ سال ستمبر میں پابندی ہٹاتے ہوئے  خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کا  شاہی فرمان جاری کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق  اقدام سے خواتین کے روزگار میں اضافہ ہو گا جبکہ  معیشت پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔