Tuesday, May 21, 2024

سعودی خواتین نے کینسر کیخلاف انسانی پنک ربن بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

سعودی خواتین نے کینسر کیخلاف انسانی پنک ربن بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
December 16, 2015
لندن (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین نے چھاتی کے کینسر سے متعلق بیداری کو فروغ دینے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی انسانی ربن بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 10ہزار کے قریب سعودی خواتین نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کی علامت گلابی انسانی ربن تشکیل دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا ہے۔ یہ عالمی ریکارڈ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان السعود کی قیادت میں قائم کیا گیا۔ خیال رہے کہ ریکارڈ بنانے کیلئے خواتین نے ایک ہی رنگ کا لباس پہنا تھا تاکہ فضائی منظر سے تصویر میں ایک ہی رنگ واضح نظر آئے۔ اس دوران شرکاءکم ازکم پانچ منٹ تک ایک ہی پوزیشن پر کھڑے رہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے قبل سب سے بڑی انسانی ربن بنانے کا ریکارڈ بھارتی خواتین کے پاس تھا جس میں 7 ہزار کے لگ بھگ خواتین نے شرکت کی تھی۔