Thursday, April 25, 2024

سعودی حکومت کی فوجی مدد کی درخواست پر حکومت کا غور

سعودی حکومت کی فوجی مدد کی درخواست پر حکومت کا غور
April 1, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کے اعلی سطحی وفد نےیمن جنگ کی صورتحال پر غوروفکرکرنے کے لئے سعودی عرب کا دورہ کیا اور وہاں پر سعودی انتظامیہ اور اعلی حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ جنگی صورتحال پر بھی غوروفکر کیا ۔ اس موقع پرسعودی حکومت نے پاکستان سے فوجی مدد کی در خواست کردی جبکہ پاکستانی  وفد نے سعودی حکام کو بتا یا کہ فیصلہ   قومی  قیادت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وفد نے سعودی حکام  کو بتایاکہ فوج بھجوانے سے متعلق فیصلہ پاکستانی قیادت کریگی ،جبکہ وفد واپس پاکستان پہنچ گیا اور انہوں نے ساری رپورٹ وزیر اعظم کو پہنچا دی اور اس ساری صورتحال پر مشاورت کےلئے وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ سے مشاورت بھی کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پراپوزیشن جماعتوں سے بھی بات کرنے کافیصلہ کیا۔ سعودی عرب میں جانے والے وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف ،  خارجہ امور  کے مشیر سرتاج عزیز ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ، ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز ریئر ایڈمرل کلیم شوکت، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف آپریشنز ایئر وائس مارشل مجاہد انور اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض شامل تھے۔