Monday, May 20, 2024

سعودی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ کے نوادرات کی نمائش

سعودی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ کے نوادرات کی نمائش
October 4, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں سعودی حکومت اور نجی ادارے کے زیر اہتمام خانہ کعبہ اور مسجد نبویﷺ کے نادر نوادرات کی نمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دس روزہ نمائش میں داعیان اسلام کو متوجہ کرنے کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ سعودی قائم مقام سفیر حبیب اللہ بخاری اور سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے نمائش کا افتتاح کیا۔
سعودی قائم مقام سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺکے نوادرات کی پاکستان میں موجودگی کلیدی ہے۔ پاکستان اور پاکستانی قوم اسلام اور اسلامی اقدار سے محبت رکھنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ برادر اسلامی ممالک ہیں۔ دونوں ممالک اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کے کلیدی رشتے میں بندھے ہیں۔
نمائش یقیناً مقامی شہریوں کیلئے کلیدی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ غلاف کعبہ، پردہ باب کعبہ اور مسجد نبویﷺ کے نوادرات خصوصی توجہ کا مرکز ہیں۔ .پردہ کعبہ کی لمبائی 5.1 میٹر اور چوڑائی 3 میٹر، جس میں سنہری قرآنی آیات کندہ ہیں جبکہ غلاف کعبہ کی لمبائی 20 میٹر اور چوڑائی 6 میٹر بتائی گئی ہے۔ .