Saturday, April 27, 2024

سعودی حکومت کا منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی توسیعی منصوبے پر غور شروع

سعودی حکومت کا منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی توسیعی منصوبے پر غور شروع
January 1, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) مسجد الحرام کی توسیع کے فقید المثال منصوبے کے بعد سعودی حکومت نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی توسیعی منصوبے پر غور شروع کر دیا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد مزدلفہ اور عرفات میں چالیس لاکھ حجاج بیک وقت قیام کرسکیں گے۔ مکہ مکرمہ کے ترقیاتی ادارے نے مشاعر مقدسہ کی توسیع کا پلان تیار کیا ہے۔ منصوبے پر کام شروع کرنے کے لیے اسے متعلقہ اداروں کو بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منیٰ کے مقام پر نئے خیموں کی تنصیب، راستوں کو ہموار بنانے اور باتھ رومز کا قیام شامل ہے جبکہ اسی تناسب سے مزدلفہ اور میدان عرفات میں بھی توسیع کی جائیگی۔