Thursday, May 2, 2024

سعودی حکومت پر تنقید !!! زید حامد کو 8سال قید اور 1200کوڑوں کی سزا

سعودی حکومت پر تنقید !!! زید حامد کو 8سال قید اور 1200کوڑوں کی سزا
July 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) دفاعی امور کے حوالے سے سخت گیر مبصر زید حامد کو سعودی عرب میں مبینہ طور پر 8سال قید اور 1200کوڑوں کی سزا سنا دی گئی تاہم سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ سخت گیر تبصروں کےلئے مشہور زید حامد کو دو ہفتے پہلے سعودی حکومت نے گرفتار کیا تھا۔ زید حامد اہلیہ کے ساتھ نجی دورہ پر تھے جہاں ان پر سعودی حکومت کے خلاف تقریروں کا الزام لگا۔ زید حامد کی گرفتاری کی تصدیق ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے بھی کی تھی۔ زید حامد کے قریبی ذرائع کے مطابق انہیں سعودی عدالت نے آٹھ سال قید اور بارہ سو کوڑوں کی سزا سنادی ہے۔ زید حامد کو سزا کی کسی سرکاری ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق زید حامد کو ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔