Friday, March 29, 2024

سعودی حکومت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی منظوری دیدی

سعودی حکومت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی منظوری دیدی
April 14, 2020
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دے دی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ سعودی عرب آئل ریفائنری، پٹروکیمیکل اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ سعودی کابینہ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 16 قراردادوں کو منظور کیا گیا ہے۔