Wednesday, April 24, 2024

سعودی حکومت نے ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے پاکستانی اقامہ ہولڈرز کو داخلے کی اجازت دے دی

سعودی حکومت نے ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے پاکستانی اقامہ ہولڈرز کو داخلے کی اجازت دے دی
August 25, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آ گئی۔ سعودی حکومت نے ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے پاکستانی اقامہ ہولڈرز کو داخلے کی اجازت دے دی۔

مکمل ڈوز لگوانے والے سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو بھی واپسی کی اجازت ہو گی۔ پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی اقدام کا خیرمقدم کیا۔