Wednesday, April 24, 2024

سعودی حکومت نے غیرقانونی تارکین وطن کو بغیرجرمانہ وطن واپسی کیلئے 90 دن کی مہلت دیدی

سعودی حکومت نے غیرقانونی تارکین وطن کو بغیرجرمانہ وطن واپسی کیلئے 90 دن کی مہلت دیدی
March 20, 2017
ریاض (ویب ڈیسک)سعودی حکومت نےغیر قانونی تارکین وطن کو بغیر جرمانہ کئےوطن واپسی، سزاﺅں میں معافی اور ملازمت کے ویزے پر وطن واپسی کا موقع فراہم کرنے کیلئےنوے دن کی مہلت دیدی۔ تفصیلات کےمطابق غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں رہنے والے لاکھوں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کے لئے ایک اچھی خبر آگئی ہے ۔ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کو تین ماہ کی شاہی مہلت دے دی گی ہے۔ نئے شاہی حکم نامے پر عمل درآمد 29مارچ دوہزار سترہ سے ہوگا۔ ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نےریاض میں اپنے دفتر سے شاہی مہلت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاکہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نےغیر قانونی مقیم افراد سے پاک وطن نامی  مہم کی منظوری دیدی۔  شاہی فرمان کے مطابق کفیل خروج نہ لگوائے تو شعبہ ترحیل میں ایگزٹ لگوایا جاسکے گا، مہلت کے دوران سفر نہ کرنے والے سے جرمانہ اور فیس وصول کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق عام معافی کے دوران جانے والے غیر قانونی تارکین وطن دوبارہ کسی بھی ویزے پر ملک میں آسکتے ہیں ، مہلت کے دوران وطن لوٹنے والوں پر کسی قسم کا جرمانہ بھی عائد نہیں کیا جائیگا۔ نئے حکم نامے کے مطابق تارکین وطن اپنی سیٹ کنفرم کروا کر براہ راست ائیر پورٹ جاسکتے ہیں جہاں سے انکا خروج  لگ جائے گا ۔