Friday, April 26, 2024

سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کو براہ راست سعودی عرب آنے کی مشروط اجازت دیدی

سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کو براہ راست سعودی عرب آنے کی مشروط اجازت دیدی
October 6, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) پاکستان سمیت پابندی کا شکار ممالک کے اقامہ ہولڈرز کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کو براہ راست سعودی عرب آنے کی مشروط اجازت دے دی۔

سعودی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دیگر سفری پابندیوں کے حامل ممالک میں موجود مملکت کے اقامہ ہولڈرز وہ غیر ملکی جن کا تعلق شعبہ تدریس سے ہے یا ٹیکنیکل کالجز و اداروں کے ملازمین ہیں جن میں اسکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، فنی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے کارکن اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ سعودی عرب کی جامعات میں اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ براہ راست سعودی عرب پہنچ سکتے ہیں تاہم انہیں قرنطینہ ہونے کے علاوہ ویکسین بھی لگوانا ہو گی۔