Friday, May 17, 2024

سعودی حکمران شریف خاندان کا نام تک سننا پسند نہیں کرتے ، شاہ محمود قریشی

سعودی حکمران شریف خاندان کا نام تک سننا پسند نہیں کرتے ، شاہ محمود قریشی
January 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی حکمران شریف خاندان کا نام تک سننا پسند نہیں کرتے ، آصف زرداری ویسے ہی انہیں پسند نہیں ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  حکومت نے سعودی عرب کو منایا تو  تین ارب ڈالر کا ادھار تیل دینے پر آمادہ ہوئے ہیں ۔ اپنے آبائی علاقہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ہر محکمے کا بیڑہ غرق کر دیا ، پی آئی اے ،  سٹیل مل ، ریلوے ، واپڈا  ، سوئی گیس سمیت کسی بھی محکمے کو ہاتھ لگا کر دیکھ لیں صرف خسارہ ہی ملے گا اور  وہ خسارہ لاکھوں ، کروڑوں کا نہیں اربوں کا ہے ۔ شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ ماضی کے حکمران  جاتے جاتے  ملازمین کو  مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرا گئے مگر  مسائل کے حل کے لئے وسائل کوئی نہ چھوڑا ۔