Thursday, March 28, 2024

سعودی حکام کا شہزادہ ولید بن طلال کی رہائی کیلئے چھے ارب ڈالرز کا مطالبہ

سعودی حکام کا شہزادہ ولید بن طلال کی رہائی کیلئے چھے ارب ڈالرز کا مطالبہ
December 23, 2017

نیو یارک (92 نیوز) امریکی اخباروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکام نے کرپشن الزامات پر زیر حراست سعودی شہزادے ولید بن طلال کی رہائی کیلئے چھے ارب ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں شروع ہونے والی انسداد کرپشن مہم میں ولید بن طلال سمیت درجنوں شہزادوں اور دیگر اہم شخصیات کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
ولید بن طلال کے قریبی ساتھیوں نے امریکی اخباروں وال سٹریٹ جرنل اور نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ سعودی حکام نے شہزادے کی رہائی کیلئے چھ ارب ڈالرز طلب کیے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ولید بن طلال رہائی کیلئے اپنی ایک کمپنی کے شئیرز بیچنے کیلئے سعودی حکومت سے بات کر رہے ہیں جس کی مارکیٹ ویلیو نو ارب ڈالرز ہے۔
شہزادہ ولید بن طلال کا شمار دنیا کے امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت اٹھارہ ارب ڈالرز ہے۔
ولید بن طلال ٹوئٹر اور ایپل کمپنی میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔