Tuesday, April 23, 2024

سعودی حکام کا شاہی محل پر حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

سعودی حکام کا شاہی محل پر حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
December 19, 2017

ریاض ( 92 نیوز ) سعودی عرب اور یمن کے درمیان حالات مزید کشدیدہ ہوگے ہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہی محل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے نہ صرف حملے کی تصدیق کی گئی ہے بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تھا ۔ حوثی بوغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر یہ دوسرا براہ راست حملہ ہے۔
یمنی باغیوں نے اتحادی افواج کی جانب سے جاری حملوں کے جواب میں سعودی عرب کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق اس حملے کا ہدف ریاض میں الیمامہ نامی محل تھا اور اس بلیسٹک میزائل کو پیٹریاٹ نظام کے ذریعے تباہ کر دیے جانے کے بعد دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکا سنا گیا اور آسمان پر سفید دھوئیں کا بادل بھی دیکھا گیا۔
تباہ ہونے والے میزائل کے ٹکڑے ریاض کے مختلف علاقوں میں گرےلیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ میزائل ایک ایسے وقت پر داغا گیا جب سعودی فرمانروا شاہ سلمان ملکی بجٹ کا اعلان کرنے والے تھے۔
شاہ سلمان عام طور پر الیمامہ محل سے یہ بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہیں۔ اس واقعے میں ابھی تک کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔