Friday, April 26, 2024

سعودی حکام نے پاکستانیوں کے ویزا میں تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

سعودی حکام نے پاکستانیوں کے ویزا میں تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
April 28, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی حکام نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹی قرار دیا ہے جن میں یہ کہا جارہا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے ویزہ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے پاکستانیوں کے لئے دوبارہ آنے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستانی شہریوں سے متعلق ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس ضمن میں پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ جدہ میں سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا منیجرکے مطابق ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستانی شہریوں کوسال میں صرف ایک بار ویزا دیا جائےگا۔ میڈیا مینجر کے مطابق ملازمت دینے والی کمپنیاں اس بارے میں آزاد ہیں اور یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ اپنے ملازموں کو کتنی بار ویزا جاری کرتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے میڈیا پر سعودی ویزا پالیسیوں میں تبدیلی کی خبریں گردش کرتی رہیں جس پر پاکستانی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔