Thursday, March 28, 2024

سعودی حکام نے ترک پولیس کو سفارتخانے کے کنویں کی تلاشی سے روک دیا

سعودی حکام نے ترک پولیس کو سفارتخانے کے کنویں کی تلاشی سے روک دیا
October 24, 2018
استنبول ( 92 نیوز ) سعودی حکام نے ترک پولیس کو سفارتخانے میں واقع کنویں کی تلاشی سے روک دیا، دوسری طرف برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا کہنا تھا کہ ملزمان  کی برطانیہ میں داخلےپرپابندی لگائیں گے۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کی لاش زمین نگل گئی یا آسمان کھاگیا،ترک حکام نے استنبول میں واقع سعودی سفارتخانے کی اور سعودی سفارتکار کے گھر کی تلاشی لی،مگرخشوگی کی لاش دونوں جگہ نہ ملی ۔ تاہم   سعودی حکام نے کنویں کی تلاشی سے منع کردیا۔ دوسری طرف برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا خشوگی معاملے پر کہنا  ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل سےمتعلق تمام حقائق سامنےآنا ضروری ہیں۔اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی رابطہ  کیا جائے گا۔