Wednesday, May 1, 2024

سعودی حکام صحافی کے قتل کا اعتراف کرنے کی تیاری کر رہےہیں، امریکی ٹی وی

سعودی حکام صحافی کے قتل کا اعتراف کرنے کی تیاری کر رہےہیں، امریکی ٹی وی
October 16, 2018
نیو یارک (92 نیوز) امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ سعودی حکام صحافی کے قتل کا اعتراف کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کو قتل کیا گیا یا اغوا۔ معمہ حل ہونے کےقریب آگیا ۔ امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے سعودی صحافی کے قتل کےاعتراف پر مبنی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔ امریکی ٹیلی ویژثن سی این این  کے مطابق سعودی عرب جلد ایک بیان جاری کرے گا جس میں سعودی صحافی کے قتل کا اعتراف کیا جائے گا۔ سی این این کا کہنا ہے کہ اعترافی بیان میں بتایا جائے گا کہ جمال خشوگی کی موت دوران تفتیش تشدد سے ہوئی۔ سعودی عرب تاحال جمال خشوگی کے قتل کی خبر کی تردید کرتا آرہا ہے۔ اِدھر جمال خشوگی کی گمشدگی کی تحقیقات کیلیے سعودی اور ترک تفتیشی ٹیم استنبول میں سعودی قونصل خانے پہنچ گئی ہے اور معاملے سے متعلق تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ترک پولیس نےاستنبول میں سعودی قونصل خانے میں سرچ آپریشن کیا ہے۔