Wednesday, March 27, 2024

سعودی جیٹ طیاروں کے صنعا ائیرپورٹ کے گرد قائم باغیوں کےملٹری کیمپ  پرحملے

سعودی جیٹ طیاروں کے صنعا ائیرپورٹ کے گرد قائم باغیوں کےملٹری کیمپ  پرحملے
May 1, 2015
صنعا(ویب ڈیسک)سعودی عرب  اور اس کے اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں نے یمن کے شہر صنعا پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں،جس میں صنعا ائیرپورٹ کے گرد باغیوں کے ملٹری کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی قیادت میں کیے گئے فضائی حملوں کی زد میں رہائشی علاقہ بھی آ گیا اس سے پہلے سعودی جیٹ طیاروں نے بمباری کر کے صنعا ائیرپورٹ کا رن وے تباہ کر دیا تھا، جس کی وجہ سے یمن میں آنے والی غیر ملکی امداد کا سلسلہ بھی بند ہو گیا۔ ادھر باغیوں نے صنعا میں سعودی فضائی حملوں کے خلاف ریلی بھی نکالی۔