Tuesday, April 23, 2024

سعودی جیٹ طیاروں کی یمن کے دارالحکومت سمیت کئی علاقوں پر بمباری،یمن کے وزیر خارجہ نے سابق صدر صالح کی امن مذاکرات کی اپیل مسترد کر دی

سعودی جیٹ طیاروں کی یمن کے دارالحکومت سمیت کئی علاقوں پر بمباری،یمن کے وزیر خارجہ نے سابق صدر صالح کی امن مذاکرات کی اپیل مسترد کر دی
April 27, 2015
صنعا(ویب ڈیسک)سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے ہیں جبکہ بحری جہازوں سے بھی بمباری کی گئی ،جبکہ عدن میں صدر منصور ہادی کی حامی فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں تازہ فضائی کارروائیوں میں صنعا کے مضافات میں اسلحے کے ایک ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔ صدارتی محل کے قریب اسلحے لے جانے والے باغیوں کے قافلے کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہےادھرتعز شہر میں شدید لڑائی میں بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں دوسری جانب یمن کے وزیر خارجہ ریاض یاسین نے سابق یمنی صدرعبداللہ صالح کی امن مذاکرات کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باغیوں سے مشروط امن مذاکرات پر تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے پہلے باغیوں کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے اور اعلان کرنا ہو گا کہ وہ ملیشیا نہیں بلکہ ایک سیاسی تحریک ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں اب تک ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔