Friday, April 26, 2024

سعودی جیٹ طیاروں کی صنعا میں باغیوں کے تین ٹھکانوں پر بمباری، یمنی حکمرانوں کا جنیوا میں ہونے والے مذاکرات سے متعلق خدشات کا اظہار

سعودی جیٹ طیاروں کی صنعا میں باغیوں کے تین ٹھکانوں پر بمباری، یمنی حکمرانوں کا جنیوا میں ہونے والے مذاکرات سے متعلق خدشات کا اظہار
May 24, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے جیٹ طیاروں نے یمن کے شہر صنعا میں حوثی باغیوں کے تین فوجی اڈوں پر بمباری کر کے تباہ کر دیا۔ سعودی قیادت میں اتحادی طیاروں نے صنعا کے پہاڑی علاقے میں قائم حوثی باغیوں کے فوجی اڈے پر بم برسائے جس سے اسلحے کے ڈپو میں موجود راکٹ اور دوسرے اسلحہ چل پڑا اور کئی راکٹ رہائشی علاقوں پر جا گرے۔ ادھر جلاوطن یمنی حکمرانوں نے یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے زیراہتمام رواں ماہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کر دیا ہے۔