Wednesday, April 24, 2024

سعودی تیل تنصیبات پر حملے مجرمانہ فعل ہے، شاہ سلمان

سعودی تیل تنصیبات پر حملے مجرمانہ فعل ہے، شاہ سلمان
September 21, 2019
ریاض (92 نیوز) شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے مجرمانہ فعل قرار دیدیا، خادم الحرمین الشریفین نے کہاکہ حملے سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،آرامکو حملوں کی تحقیقات مکمل ہونے پر سعودی عرب مناسب اقدامات کرے گا۔ ادھر یمن کے حوثی لیڈرمہدی المشاط نے سعودی عرب کوتجویزدی ہے کہ سعودی اتحاد یمن پر حملے روک دے تو وہ سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل نہیں داغیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ تمام فریقین کو سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہیئں، اگر امن کا پیغام نظرانداز کیا گیا تو تباہی مچا دیں گے۔