Tuesday, May 21, 2024

سعودی ایوی ایشن کا کمرشل پروازیں دو ہفتوں کیلئے معطل کرنیکا فیصلہ

سعودی ایوی ایشن کا کمرشل پروازیں دو ہفتوں کیلئے معطل کرنیکا فیصلہ
March 15, 2020
ریاض (92 نیوز) سعودی ایوی ایشن نے تمام کمرشل پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے کافیصلہ کرلیا، بیرون ملک سے آنے والی پروازیں آج سے بند کردی جائیں گی۔ سعودی ایوی ایشن گاکا نے تمام کمرشل پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے بارے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا، پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔ بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والی تمام پروازوں پر آج پابندی عائد کردی جائے گی۔ سعودی ایئرپورٹس کو مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے بین الاقوامی پروازوں کیلیے بند کردیا جائے گا۔ گاکا کے مطابق اقدام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے، سعودی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کے لیے 15 مارچ کی تاریخ دی تھی۔ سی اے اے اور پی آئی اے نے سعودیہ سے 25 مارچ تک توسیع کی درخواست کی تھی۔