Tuesday, April 16, 2024

سعودی اور پاکستان اخوت کے ابدی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں،اللہ تعالی حرمین شریفین کو ناپاک سازشوں سے محفوظ فرمائے:امام کعبہ

سعودی اور پاکستان اخوت کے ابدی رشتے میں جڑے ہوئے ہیں،اللہ تعالی حرمین شریفین کو ناپاک سازشوں سے محفوظ فرمائے:امام کعبہ
April 25, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)امام کعبہ شیخ خالد الغامدی  نے کہا ہے کہ سعودی اور پاکستانی عوام اخوت کے ابدی رشتے سے جڑے ہوئے ہیں، اللہ تعالیٰ حرمین شریفین کو ناپاک سازشوں  اور عزائم سے محفوظ فرمائے۔ لاہور کی دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ میں میں تحفظ حرمین شریفین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کی ترقی چاہتا ہے اورانکے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سعودی اور پاکستانیوں میں کوئی فرق نہیں،ہم پاکستانیوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہےدین اسلام حق ہے اور باطل مٹ کر رہے گا، بعد ازاں  امام کعبہ نےجامعہ اشرفیہ کی مسجد میں  نماز ظہر کی امامت کرائی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی ۔ اس موقع پر امام کعبہ نے  پاکستان  اور  ملت اسلامیہ کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔ امام کعبہ نے اللہ سے دعا کی کہ مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق پیدافرما اورتمام مسلمانوں کو پریشانیوں اور تمام مسائل سےنجات دے۔ تحفظ حرمین شریفین سیمینار میں دینی ،سیاسی اور سماجی شخصیات  سمیت صحافیوں  نے بھی شرکت کی۔