Monday, May 13, 2024

سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

سعودی افواج  کے چیف آف جنرل اسٹاف کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
January 23, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) سعودی افواج کےچیف آف جنرل اسٹاف جنرل نے  وفد کے ہمراہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود سے سعودی وفد  نے ملاقات کی ،جس میں علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا، جس کی  صدارت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے  مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں علاقائی سلامتی اور  افواج کے مابین پیشہ وارانہ امورتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر تربیتی تعاون پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔