Monday, May 6, 2024

سعودی اتحادیوں کی یمن پر فضائی کارروائی، تینتالیس افراد ہلاک، فضائی حملے یمن کے علاقے سادا اور ہجاہ  میں کئے گئے

سعودی اتحادیوں کی یمن پر فضائی کارروائی، تینتالیس افراد ہلاک، فضائی حملے یمن کے علاقے سادا اور ہجاہ  میں کئے گئے
May 7, 2015
یمن (ویب ڈیسک) اتحادیوں کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کئے گئے جس میں تینتالیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ اتحادیوں نے شمال مغربی یمن کے علاقوں سادا اور ہجاہ پر تیس سے زائد فضائی حملے کئے۔ یہ حملے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی بارڈر کے قریب نجران قصبے پر کی گئی شیلنگ کے جواب میں کئے گئے، جس میں تین افراد ہلاک اور سینتس زخمی ہو گئے تھے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے لڑکیوں کے ایک سکول اور اسپتال کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد فضائی کارروائی کی گئی۔ اقوام متحدہ کے مطابق چھبیس مارچ سے اتحادیوں کی جانب سے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں اب تک کم سے کم چھ سو چھیالیس شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔