Friday, April 19, 2024

سعودی اتحادی طیاروں کی یمن پر بمباری،23باغی ہلاک

سعودی اتحادی طیاروں کی یمن پر بمباری،23باغی ہلاک
April 24, 2015
صنعا(ویب ڈیسک)یمن میں حملے روکنے کے اعلان کے باوجود سعودی عرب اور اتحادی ملکوں کی فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے تئیس باغی ہلاک ہوگئےتازہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق  اقوام متحدہ کے تحت امن مذاکرات کے لیے باغیوں نے حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا،اس کے باوجود سعودی عرب اور اس کی اتحادی افواج نے باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں چھبیس مارچ سے شروع کیے گئے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار ہو چکی ہے۔ باغیوں کے زیر قبضہ میزائل سسٹم تباہ کرنے کے دعوے کے باوجود صنعا سمیت کئی علاقوں پر باغیوں کا کنٹرول برقرار ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے موریطانیہ کے سفارت کاراسماعیل عولد شیخ احمد کو یمن کے لیے اپنا سفیر مقررکردیا ہے۔ سعودی اتحاد کے تازہ فضائی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ اٹھاون ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے،جس کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت ستاون اعشاریہ چوہتر ڈالر ہوگئی ہے۔