Saturday, May 18, 2024

سعودی اتحادی طیاروں کی سابق یمنی صدر کے بیٹے کے گھر پر بمباری، صدر ہادی کی حامی فوج نے باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا

سعودی اتحادی طیاروں کی سابق یمنی صدر کے بیٹے کے گھر پر بمباری، صدر ہادی کی حامی فوج نے باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا
May 26, 2015
یمن (ویب ڈیسک) یمن پر سعودی فضائی حملے جاری ہیں جن میں حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح کی وفادار فوج کے یونٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز علی عبداللہ صالح کے بڑے بیٹے کے گھر پر شدید بمباری کی گئی۔ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں کے دوران احمد علی عبداللہ صالح گھر پر موجود نہیں تھے۔ بمباری کے بعد گھر سے دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ احمد علی عبداللہ کا گھر صنعا کے جنوبی علاقے میں ہے۔ ادھر صدر منصور ہادی کی حامی فوج نے دلائی شہر کے اکثریتی علاقوں میں حوثی باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ یمن میں خانہ جنگی کے دوران لاکھوں افراد بے گھر جبکہ اٹھارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔