Friday, April 26, 2024

سعودی اتحاد کے یمن میں سو مقامات پر ایک سو تیس فضائی حملے، حملے حوثی رہنماؤں کے اڈوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز پر کئے گئے

سعودی اتحاد کے یمن میں سو مقامات پر ایک سو تیس فضائی حملے، حملے حوثی رہنماؤں کے اڈوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز پر کئے گئے
May 10, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے شمالی صوبوں میں ایک سو تیس سے زائد فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد اسیری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے حوثی باغیوں کی جانب سے بارڈر کے قریب سعودی عرب کے علاقے میں بمباری کی گئی جس کے جواب میں سعودی اتحاد نے یمن کے شمالی صوبوں میں ایک سو تیس سے زائد فضائی حملوں میں سو سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملے صعدہ اور ہجاہ میں حوثی رہنماؤں کے اڈوں، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز پر کئے گئے۔ سعودی اتحاد نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سرحدی علاقے صعدہ سے نکل جائیں جہاں حوثی حمایتیوں کا راج ہے۔ جنرل اسیری کا کہنا تھا کہ حوثی باغی یمنی شہریوں کو صعدہ شہر سے نکلنے سے روک رہے ہیں۔