Friday, April 19, 2024

سعودی اتحاد کے جنگ بندی شروع ہونے سے قبل صنعا میں حوثی باغیوں کے اسلحہ ڈپو پر فضائی حملے

سعودی اتحاد کے جنگ بندی شروع ہونے سے قبل صنعا میں حوثی باغیوں کے اسلحہ ڈپو پر فضائی حملے
May 13, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) سعودی اتحاد کی جانب سے پانچ روز کی جنگ بندی شروع ہونے کے چند گھنٹے قبل یمن کے دارالحکومت صنعا پر تازہ فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ تازہ حملے شہر کے شمالی مشرقی علاقے میں کئے گئے جہاں حوثی باغیوں کے ایک اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔ اتحادی افواج نے عدن میں بھی باغیوں کے ٹھکانے پر حملے کیے۔ یمن کے جلاوطن صدر منصور ہادی کی اتحادی مقامی ملیشیا نے بھی عدن اور ملک کے دوسرے حصوں میں جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی حوثیوں کے تعاون سے مشروط ہے اور وہ جنگ بندی سے کوئی عسکری فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں۔ اقوام متحدہ کے مطابق چھبیس مارچ سے شروع اتحادی افواج کی فضائی کارروائی میں اب تک کم از کم آٹھ سو اٹھائیس شہری ہلاک اور پندرہ سو زخمی ہو چکے ہیں۔