Monday, May 20, 2024

سعودی اتحاد کو بچوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کے الزام میں بلیک لسٹ قرار

سعودی اتحاد کو بچوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کے الزام میں بلیک لسٹ قرار
October 6, 2017

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے یمن میں برسر پیکار سعودی اتحاد کو بچوں کے قتل عام میں ملوث ہونے کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے جنگوں میں بچوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے رپورٹ سلامتی کونسل میں جمع کرائی۔ رپورٹ میں دو ہزار سولہ کے دوران یمن پر فضائی حملے کرنے والے سعودی اتحاد کو چھ سو سے زائد بچوں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے درجنوں ہسپتالوں اور سکولوں کو بھی نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں شامل ممالک کو دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں سعودی عرب کے حوالے سے کہا گیا کہ سعودی اتحاد نے ہلاکتوں کیساتھ ساتھ بچوں کو بچانے میں بھی کردار ادا کیا۔ حوثی باغی ، القاعدہ ، یمنی حکومتی فورسز پہلے سے ہی بلیک لسٹ ہونیوالوں میں شامل ہیں۔