Friday, April 26, 2024

سعودی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا : سرتاج عزیز

سعودی اتحاد میں شمولیت کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا : سرتاج عزیز
December 22, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سرتاج عزیز نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں 34 ممالک کے اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے عدم مداخلت کی خارجہ پالیسی تشکیل دے رکھی ہے۔ پاک بھارت مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔ سعودی اتحاد میں پاکستان کے کردار کے بارے میں سعودی حکام سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اتحاد سے داعش کے خلاف کردار بڑھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ 34 ممالک کا فوجی اتحاد نہیں بلکہ کولیشن ہے اور اس میں سعودی حکام کا واضح موقف ہے کہ اس میں شامل تمام ممالک اپنی ذمہ داریوں کا خود تعین کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس کولیشن میں اپنی ذمہ داریوں سے متعلق ہوم ورک کر لیا ہے اور جب یہ ہوم ورک مکمل ہو جائے گا تو اس بارے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وقت سے پہلے اس پر بات نہیں کر سکتے تھے۔ وزیراعظم نے اقتدار میں آنے کے بعد خارجہ پالیسی کو ایک نئی سمت دی ہے جو عدم مداخلت کی پالیسی ہے۔