Saturday, April 27, 2024

سعودی ائیر ڈیفنس فورسز نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی ائیر ڈیفنس فورسز نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا
May 20, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی ائیر ڈیفنس فورسز نے حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا حملہ ناکام بنا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں نے سعودی شہر خمیس مشیت پر دو بیلسٹک میزائل داغے۔ سعودی ائیر ڈیفنس فورسز نے ایک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا جبکہ دوسرا میزائل نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی ریگستان میں گر گیا۔ رواں ماہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر یہ دوسرا بیلسٹک میزائل حملہ ہے ۔ اس سے قبل نجران شہر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔