Tuesday, April 23, 2024

سعودی ائیر لائن کی پرواز 254 پاکستانیوں کو لیکر لاہور پہنچ گئی

سعودی ائیر لائن کی پرواز 254 پاکستانیوں کو لیکر لاہور پہنچ گئی
April 16, 2020
لاہور ( 92 نیوز) سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ، سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی3734  254 پاکستانیوں کو لیکر لاہور پہنچ گئی ۔ وطن واپس پہنچنے والوں میں عمرہ زائرین اور دیگر مسافر شامل  ہیں ، ایئرپورٹ پرمسافروں کامکمل طبی معائنہ اور کورونا اسکریننگ کی گئی ، تمام مسافروں کو 7 سے 14 دن ایکسپو سنٹر قرنطینہ  میں رکھا جائیگا۔ کورونا وائرس کے باعث بیرون ممالک محصور پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ،سعودی عرب میں محصور 254 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے، پاکستانی عمرہ زائرین سعودی ایئر لائن کی خصوصی پرواز ایس وی 3734 سے لاہور پہنچے۔ پاکستان کی جانب سے سینکڑوں عمرہ زائرین کی خصوصی مہمان نوازی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا گیا ۔   پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی عمرہ زائرین کا خیال رکھنے پر سعودی فرما روا شاہ سلمان، ولی شہزادہ محمد کے شکر گزار ہیں،۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی زائرین کی واپسی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا، ، پاکستانی زائرین کو بہترین رہائش، طبی سہولیات فراہم کی گئیں،  سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن، سعودی ایئر لائنز کے بھی شکر گزار ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق سعودی عرب میں تاحال 474 پاکستانی عمرہ زائرین پروازیں نہ ہونے پر موجود ہیں، بقیہ عمرہ زائرین کو لیکر دوسری خصوصی پرواز کل جدہ سے ملتان روانہ ہو گی۔