Friday, May 17, 2024

سعدرفیق کیخلاف 55 لوکوموٹیوز مہنگے داموں خریدنے پر تحقیقات کا فیصلہ

سعدرفیق کیخلاف 55 لوکوموٹیوز مہنگے داموں خریدنے پر تحقیقات کا فیصلہ
February 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) نیب نے سابق وزیر ریلوے سعدرفیق کیخلاف 55 لوکوموٹیوز مہنگے داموں خریدنے پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ جیل جانے کے بعد بھی سابق وزیر ریلوے سعدرفیق کی نیب سے جان نہ چھوٹ سکی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم سعد رفیق سے جیل میں تفتیش کی اجازت کے لیے جلد احتساب عدالت میں درخواست دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعدرفیق نے بطور وزیر ریلوے مہنگے داموں ریلوے انجن خریدنے کی منظوری دی۔ پچپن میں سے صرف دس انجن ہی استعمال میں ہیں، پینتالیس اضافی خریدے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی انجنوں کی خریداری سے خزانے کو اربوں کا نقصان ہوا۔ نیب نے سابق وزیر ریلوے کو پیراگون اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔ سعدرفیق چون روز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حوالات میں رہنے کے بعد اب جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں قید ہیں۔  پیراگون سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ برادران کو 14 روزہ  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ دوران سماعت  نیب کی جانب سے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کی گئی  جسے عدالت نے مسترد کردیا جبکہ اس سے پہلے خواجہ برادران کو نیب آفس سے سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت لایاگیا ۔ کارکنان بھی انتہائی کم تعداد میں احتساب عدالت پہنچنے میں کامیاب ہو سکے۔