Thursday, May 2, 2024

سعدرفیق نے سیکریٹری جنرل بنانے پر پی ٹی آئی میں آنے کی پیشکش کی ، فیاض الحسن چوہان

سعدرفیق نے سیکریٹری جنرل بنانے پر پی ٹی آئی میں آنے کی پیشکش کی ، فیاض الحسن چوہان
December 7, 2018
لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا سعدرفیق نے سیکریٹری جنرل بنانے پر پی ٹی آئی میں آنے کی پیشکش کی۔ پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل بنانے کی شرط پر مسلم لیگ نواز چھوڑنے کا کہا تھا۔ یہ چاہتے ہیں میٹر ریڈر والی، لوہے کے چنے والی سرکار، سری پائے والی سرکار ہو۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا قیصر امین بٹ خواجہ سعد رفیق کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ انکا اصل چہرہ قوم کے سامنے جلد بے نقاب ہوجائےگا۔