Wednesday, April 24, 2024

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کرانے کیلئے پنجاب حکومت کیخلاف درخواست نمٹادی گئی

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کرانے کیلئے پنجاب حکومت کیخلاف درخواست نمٹادی گئی
January 20, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کرانے کیلئے پنجاب حکومت کیخلاف درخواست نمٹا دی ۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔ عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید نے ریمارکس دیے کہ  کہ امید کرتے ہیں آئندہ بھی پروڈکشن آرڈر پر حکومت عملدرآمد کریگی ۔ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے  دائر درخوات میں پنجاب حکومت ، قومی اسمبلی کے سیکرٹری ، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ  اسمبلی قوانین کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کسی بھی ملزم کا پروڈکشن آرڈر جاری کر سکتے ہیں، متعلقہ ادارے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہوتے ہیں۔