Sunday, September 8, 2024

سعد رفیق نے الیکشن کمیشن کے قواعد پر اعتراض اٹھا دیا

سعد رفیق نے الیکشن کمیشن کے قواعد پر اعتراض اٹھا دیا
August 20, 2017

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے الیکشن کمیشن کے قواعد پر اعتراض اٹھا دیا۔ بولے الیکشن کمیشن کا طریقہ ٹھیک نہیں۔ وزرا انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔ دعویٰ کیا این اے 120 کے انتخاب سے تحریک انصاف بھاگے گی۔

جاتی امرائ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سب این اے 120 سے امیدوار ہیں اور ہمارا ہدف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو جتوانا ہے۔

وزیر ریلوے نے پیپلز پارٹی پر تنقید کی ٹرین چڑھا دی اور بولے پیپلز پارٹی میں ایک بچہ بزرگوں کی قیادت کر رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب  شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اداروں کے خلاف بیان نہ دینے کے حوالےسے وضاحت بھی دی، ملاقات میں نیب کیسز، این اے 120 سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔