Tuesday, May 21, 2024

سعد رضوی کو چھوڑ دیں، علما کا مطالبہ، عدالتیں رہا کریں تو اعتراض نہیں، وزیراعظم

سعد رضوی کو چھوڑ دیں، علما کا مطالبہ، عدالتیں رہا کریں تو اعتراض نہیں، وزیراعظم
October 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ پر علما کے وفد نے ملاقات کی، علما نے سعد رضوی کو چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ وزیراعظم نے موقف اپنایا کہ عدالتیں رہا کریں تو اعتراض نہیں۔

کالعدم جماعت ٹی پی ایل کے مارچ سے پیدا صورتحال پر حکومت اور علما مذاکرات سے حل نکالنے پر متفق ہوگئے۔ وزیراعظم سے علمائے کرام کے 31 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ عمران خان نے علما کی رائے سنی اور مؤقف سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا فرانسیسی سفیر نکالنا مسئلے کا حل نہیں، دنیا کو توہین رسالت سے متعلق سمجھانا ہوگا۔ لانگ مارچ پر تشدد اور خون خرابا نہیں چاہتے۔ پولیس نے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا، فائرنگ مظاہرین نے کی۔

ذرائع کے مطابق علما نے کہا پاکستان خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، تصادم سے ملکی امیج کو نقصان پہنچے گا۔ علما کی جانب سے حکومت کو سخت بیان بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران۔علما کے وفد نے 2 حکومتی شخصیات کی موجودگی پر اعتراض کیا، علما نے مؤقف اختیار کیا۔ ایک وزیر کے سخت بیانات مذاکرات سبوتاژ کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علما کے اعتراض پر متعلقہ وزیر نے پریس کانفرنس نہیں کی۔

علما کے مشورے پر وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو سخت بیان بازی سے روک دیا۔ ادھر وزیراعظم کا آج ہونے والا قوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا۔