Friday, May 17, 2024

سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
October 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی اندورنی کہانی کے مطابق وزیراعظم نے کہا پولیس اہلکاروں کو مارنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ کوئی غیرقانونی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے دروازے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب بھی کریں گے۔