Friday, April 19, 2024

سعد رضوی اور ٹی ایل پی کارکنوں کیخلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ

سعد رضوی اور ٹی ایل پی کارکنوں کیخلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
November 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی اور کارکنوں کے خلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 3 یا 3 سال سے کم سزاؤں والے 20 مقدمات واپس لئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 5 سال یا اس سے کم سزاؤں والے مقدمات واپس لئے جائیں گے۔

پنجاب حکومت نے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کردئیے، ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سعد رضوی کے خلاف مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے۔